لاہور( این این آئی)سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ایک دور تھا جب پنجابی فلموں نے انڈسٹری کو سہارا دے رکھا تھااس لئے پنجابی فلموں کو نظر انداز نہیںکرناچاہیے ،چاہے اردو ہو یا پنجابی جب تک فلم کا اسکرپٹ جاندار نہیں ہوگا بڑی کاسٹ بھی فلم کی کامیابی کی ضامن نہیں بن سکتی ،فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار میرے ساتھ ایسا جڑا کہ آج تک میں خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا ۔ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ جو لوگ بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے ہیں وہ ہر وقت اس کی کامیابی کے لئے دعا گو رہتے ہیںکیونکہ ایک دور ایسا تھا کہ اس سے ہزاروں لوگوںکا روزگار وابستہ تھا۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ میںنے فلموںمیں کئی طرح کے کردار نبھائے ہیں لیکن اس کے باوجود پنجابی فلموں میں ولن کے کردار میری پہچان ہے،کئی فلموں میں لازوال اور یادگار کردار نبھائے ہیں لیکن فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار میری ذات کے ساتھ جڑ گیا اور میں آج تک خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا ۔
مقبول خبریں
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...
پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا’...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا...
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے...