سی آئی اے چیف کا ایران کے معاملے پربات چیت کے لیے اسرائیل کا دورہ

0
214

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی حکام نے بتایاہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے۔ وہ منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل پہنچے جہاں وہ ایران کے معاملے پراسرائیلی حکام سے مذاکرات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سی آئی اے چیف ایک ایسے وقت میں تل ابیب پہنچے ہیںجب حال ہی میں اسرائیل کے مرسر اسٹریٹ آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کے بعد تہران اور تل ابیب جب کہ لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بھی کشیدگی سامنے آئی ۔لبنان کے شہر شویا کے باشندے حزب اللہ کے ایک ٹرک کو سرحد سے واپس جاتے ہوئے روک رہے ہیں جہاں گزشتہ ہفتے اسرائیل پر راکٹ داغے گئے تھے،برنز موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیہ سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور دیگر اعلی دفاعی اور انٹیلی جنس حکام سے بھی ملیں گے