ریاض (این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن کو ٹیلی فون کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور امریکہ کے مابین سٹریٹجک تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔دونوں رہنماوں نے خطے میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یوکرین کے ان کے ہم منصب دیمتروکولیوا نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور یوکرین دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکجہتی بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...