امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد

0
407

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ دل کی گہرائیوں کے ساتھ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو 74 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹونی بلنکن کا پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی پر امریکا کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ 7 دہائیوں سے بہترین تعلقات استوار ہیں اور آئندہ بھی جنوبی ایشیا میں قیام امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک سال کے دوران صحت جیسے کلیدی شعبے میں تعاون کو بڑھایا، کورنا وائرس کیخلاف امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 5.5ملین ڈوز فراہم کررہا ہے۔ٹونی بلنکن نے کہا کہ اقتصادی روابط کو فروغ دینیاور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے ہمارا تعاون جاری ہے، ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے بھی تعاون جاری رکھتے ہیں۔آنے والے برسوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا منتظر ہوں اور اس اہم دن پر امریکی حکومت اور عوام پاکستانی حکومت اور عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں۔