امریکی اہلکاروں کو افغانستان چھوڑنے سے قبل حساس سامان تباہ کرنے کی ہدایت

0
240

کابل (این این آئی )کابل سے امریکی سفارتی عملے کے انخلا کی تیاریاں جاری ہیں اور حکام کی جانب سے اہلکاروں کو حساس نوعیت کا سامان تباہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاکہ امریکیوں اور اتحادیوں کے انخلا کے لیے 3000 امریکی فوجی کل کابل ائیرپورٹ پہنچ جائیں گے۔ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا تھا کہ طالبان کابل کے اطراف فتوحات کے ذریعے دارالحکومت کو تنہا کر رہے ہیں، اس طرح وہ بعض اوقات خون بہائے بغیر بھی مخالفین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیتے ہیں