کابل(این این آئی) افغانستان کے صوبے پنج شیر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے جس کی وجہ طالبان اور شمالی اتحاد میں لڑائی جاری ہے ،جس کے باعث تین طالبان جنگجوئوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے حالات امریکا اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد مسلسل کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث اب تک سیکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں، جس کی وجہ طالبان اور شمالی اتحاد میں لڑائی ہے۔رپورٹ کے مطابق شمالی اتحاد اور طالبان کے جنگجوئوں میں زبردست لڑائی ہوئی ہے، جس کے باعث تین طالبان ہلاک ہوگئے ۔واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی محض دو ہفتے کے مختصر عرصے میں پورے افغانستان پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا