کابل(این این آئی) افغان طالبان نے افغانستان بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگائی جائے گی جبکہ اس حوالے سے 20 صوبائی گورنرز سے بھی ملاقات کریں گے۔طالبان رہنما نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں اس وقت بھی تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں تاہم جلد ہی پورے ملک میں بھی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے خواہشمند نہیں ہیں اور تعلیمی اداروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔طالبان کمانڈرز جلد 34 میں سے 20 صوبوں کے سابق گورنرز اور بیوروکریٹس سے ملاقات کریں گے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔افغان طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں کسی کو بھی نہیں ملک چھوڑنے سے نہیں روکا جائے گا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...