ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفی

0
402

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری اورسابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ہائوس کارساز میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جبکہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدرشہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔