اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی جس میں اہم امور، کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال، علاقائی و عالمی صورتحال، ادارہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعرات کو ہونے و الی ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں،دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کرونا وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور وبا کے خلاف عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ حکومت وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورمعاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق اور کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے باہمی معاونت پر زور بھی دیا گیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اہم فورمز پر دوطرفہ تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی پی یو، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اور دیگر اہم امور فورمز پر دونوں ممالک میں مثالی تعاون پایا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...