سال کے اختتام تک پانچ لاکھ افغانی افغانستان چھوڑ سکتے ہیں، اقوام متحدہ

0
257

جنیوا(این این آئی)اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ایجنسی نے کہا ہے کہ سال کے اختتام تک 5 لاکھ افغانی افغانستان چھوڑ کر جاسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے جنیوا میں نیوز بریفنگ میں بتایا کہ تعداد کے لحاظ سے ہم خطے میں 5 لاکھ نئے مہاجرین کی تیاری کررہے ہیں اوریہ ایک بدترین صورت حال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پوائنٹ پر ہم نے بڑی تعداد میں افغانوں کا انخلا نہیں دیکھا، لیکن افغانستان کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے افغانستان کے پڑوسی ملکوں پر زور دیا کہ وہ پناہ گزینوں کیلئے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔