بیجنگ(این این آئی)چین کی ایک نئی کووڈ 19 ویکسین اس وبائی بیماری کی سنگین شدت سے بچانے کے لیے 82 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چونگ چنگ زیفائی بائیولوجیکل پراڈکٹس کی تیار کردہ کووڈ ویکسین کے آخری مرحلے کے کلینکل ٹرائلز کے عبوری نتائج جاری کیے گئے ۔زی ایف 2001 نامی کووڈ ویکسین کو کورونا کی قسم ایلفا کے خلاف 92.93 فیصد جبکہ زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا کے خلاف 78 فیصد کے قریب مثر دریافت کیا گیا۔کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ایلفا اور ڈیلٹا کے خلاف ویکسین کی افادیت کے اعدادوشمار سنگین بیماری سے بچا کے ہیں یا ہر قسم کی علامات والی بیماری سے تحفظ کے ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ ویکسین استعمال کرنے والے رضاکاروں میں سے کووڈ سے متاثر ہونے والے کوئی فرد آئی سی یو میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ہلاک ہوا۔اس ٹرائل میں 28 ہزار 500 افراد شامل تھے اور ویکسین کی افادیت کے نتائج ان میں سے 221 کووڈ کیسز کے تجزیے پر مبنی تھے۔یہ چین کے اندر تیار کی جانے والی 5 ویں ویکسین ہے اور اس کے کلینکل ٹرائلز ان مقامات پر ہورہے ہیں جہاں کووڈ کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔اس ویکسین کو کمپنی نے انسٹیٹوٹ آف مائیکرو بائیولوجی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔کورونا کی قسم ایلفا کے خلاف اس کی افادیت دیگر چینی ویکسینز کے مقابلے میں اب تک سب سے زیادہ نظر آتی ہے۔کمپنی کی جانب سے ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کا آغاز دسمبر 2020 میں ازبکستان میں کیا تھا جبکہ فروری میں پاکستان میں اس ٹرائل پر کام شروع کیا گیا۔اس ویکسین کی آزمائش ایکواڈور اور انڈونیشیا میں بھی ہوئی جبکہ چین میں 10 مارچ کو اسے ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دی گئی تھی اور وہاں متعدد افراد کو اس کا استعمال بھی کرایا گیا ہے۔اس ویکسین کی ٹیکنالوجی امریکی کمپنی نووا ویکس کی تیار کردہ ویکسین سے ملتی ہے جسے کووڈ کی علامات والی بیماری سے بچائو کے لیے 90 فیصد تک موثر قرار دیا گیا تھا۔مگر نووا ویکس کی ویکسین ابتدائی ٹرائل میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی قسم بیٹا کے خلاف کچھ کم موثر نظر آئی تھی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...