اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دیدی۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ہفتہ کویہاں پاکستان میں ڈومیسٹک بالخصوص سکول کرکٹ کے بارے میں پریزینٹیشن دی گئی۔ پریزینٹیشن سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سمبال نے تیارکی تھی۔وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت چلنے والی تنظیم سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (سی پی سی اے)کے ماڈل کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے سکول کرکٹ کیلئے بالخصوص اورڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بالعموم فریم ورک کی منظوری دی اور سی پی سی اے کواس ماڈل کے ریپلیکاکو ملک بھرمیں مکمل طورپرنافذ کرنے کی رائے دی۔وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں سکول کرکٹ چمپئن شپ کے آغاز کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سکول کرکٹ ملک میں کرکٹ کے حقیقی ٹیلنٹ ابھارنے اور سامنے لانے کی وسیع تراستعداد کا حامل ہے۔پنجاب کے چیف سیکرٹری نے اس موقع پربتایا کہ اس اہم اقدام میں حکومت پنجاب نے کلیدی کرداراداکیاہے۔اجلاس میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسروسیم خان اور سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای اوخرم نیازی نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...