کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں،افغانستان میں اس وقت انخلاء اہم مسئلہ ہے،افغانستان میں انخلا کو نظرانداز کیا گیا تو بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے،افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے،عالمی برادری کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، (ن)لیگ اپنے دور حکومت کی کار کر دگی عوام کے سامنے رکھے ،مسلم لیگ (ن) سب سے پہلے لیڈر کا انتخاب کرے پھر جلسے کرے،سندھ حکومت بھی اپنی تین سالہ کارکردگی عوام کو بتائے،وفاقی حکومت سے جتنا ممکن ہو سکا سندھ کے عوام کیلئے کریں گے، پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد فضل الرحمان پھر بیمار ہوجائیں گے۔ ہفتہ کو یہاں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،انخلاء کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں اس وقت انخلاء اہم مسئلہ ہے،افغانستان میں انخلا کو نظرانداز کیا گیا تو بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا درپیش خطرات کو محسوس کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے پہلے ہی اپنے خدشات ظاہر کیے تھے،وزیراعظم عمران خان جو بات کر رہے تھے وہ حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی،عالمی برادری کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کو چاہئے کہ اپنے دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے،حزب اختلاف نے کبھی بھی اصل مسائل کی طرف نشاندہی نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے دوران بہتر اقدامات کے حوالے سے پاکستان تیسرے نمبر پر رہا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت میں ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ ن سب سے پہلے لیڈر کا انتخاب پھر جلسے کرے،شریف فیملی لوٹی ہوئی دولت ملک کو واپس کرے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت اپنی تین سالہ کارکردگی عوام کو بتائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اندرون سندھ کے عوام کو ابتر حالات درپیش ہیں،وفاق کی جانب سے سندھ کو دی جانے والی رقم عوام پر خرچ ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں گورننس کے حالات بہت تشویشناک ہیں،سندھ کے عوام کیلئے صحت سہولیات پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں انتظامی معاملات بحران کا شکار ہیں،سندھ حکومت نہ خود کام کر رہی ہے نہ وفاق کو کرنے دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں حکومت بنانا افغان عوام کا کام ہے،افغانستان میں حکومت سازی کے حوالے سے طالبان کے بیانات حوصلہ افزاء ہیں، انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے سندھ کیلئے 1100ارب روپے کی رقم مختص کی ہے،افغانستان سے اب تک 4400 غیر ملکی افراد کو نکالنے میں مدد دی ہے
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...