پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید توسیع مل جائے گی ‘عبدالرزاق دائود

0
250

لاہور(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید توسیع مل جائے گی ،اسوقت بھارت سے تجارت بند ہے، فی الحال ہماری ساری توجہ مغرب کی سرحد پر ہے ، مشرق کی طرف بعد میں دیکھیں گے،جوتا سازی کی صنعت پر توجہ دے رہے ہیں، اس کی پروڈکشن میں اضافے سے مقامی ضرورت پوری ہو گی ،اگلے مرحلے میں برآمد کی بھی پوزیشن میں ہونگے ، پاکستان واحد ملک نہیں جہاں مہنگائی ہے اس وقت دنیا میں سٹیل ،تیل، سیمنٹ پرائس بہت زیادہ ہیں ، شپنگ پرائس بڑھ گئے ہیں ، نہیں بتا سکتا کہ ملک میں مہنگائی کب ختم ہو گی،آئی ایم ایف کے ساتھ شوکت ترین کی بات ہوئی ہے ستمبر تک صورتحال بہتر ہو جائے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود نے لاہور میں پاکستان شو ڈیزائن ہب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق دائود نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے، امید ہے ہمیں دو سال کی توسیع مل جائے گی۔ڈالر کی اونچی اڑان کے حوالے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ سے شوکت ترین سے بات ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت 160 سے 165 روپے تک رہنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ جوتا سازی کی صنعت پر توجہ دے رہے ہیں، اس کی پروڈکشن میں اضافے سے مقامی ضرورت پوری ہو گی اور اگلے مرحلے میں برآمد کی بھی پوزیشن میں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ایکسپورٹ اور لوکل پروڈکشن اہم کردار ادا کرتاہے ، کس طرح پاکستانی امریکی ڈیزائنر کے ساتھ شوز ڈیزائن کررہے ہیں، سواتی ملتانی کلچر امریکی پروڈکٹ کے ساتھ بنا رہے ہیں، ہمارے نوجوان لڑکیوں لڑکوں کو تجربہ ملے گا تو شوز انڈسٹری ایکسپورٹ بڑھے گا۔انہوںنے کہاکہ شو انڈسٹری کو دس سال توجہ نہیں ملی لیکن اب توجہ ہے، ہم نے ڈیوٹی کم کی ہے اس لئے کہ شو انڈسٹری کو مزید ترقی ملے، ایس ایم ایز کیلئے شوز بنائے جارہے ہیں، ای ڈی ایف کی طرف سے منسٹری کامرس شو انڈسٹری کو مزید سہولیات دیں گے