لاہور( این این آئی )مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے دستاویزات لہراکرچلے جاتے ہیں شیئربھی کردیںلیکن شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا ہے یا ماموں بنایا جا رہا ہے۔(ن)لیگ کا وطیرہ رہا ہے مختلف چیزوں کو ٹکڑوں میں پیش کرتے ہیں ،ہمارے پاس مجسٹریٹ کے آرڈرکے علاوہ کوئی دستاویزات نہیں ہے اوراس آرڈر میںسلیمان شہزاد اور ان کے اکائونٹس کا ذکر ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2018میں برطانیہ میں اکائونٹس سلیمان شہباز کے منجمد ہوئے تھے ،شہبازشریف نے توبرطانیہ میں اپنے اکائونٹس بندکرادیئے تھے، لندن میں مشکوک ٹرانزیکشن پربھجوانے پر بھی سوال ہوتا ہے ، شہبازشریف نے بیٹے کوپیسے بھجوائے توان سے بھی سوال کیا گیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہبازشریف کے خلاف کیس کااین سی اے سے تعلق نہیں ،ڈی جی نیب خصوصی طور پر شہبازشریف کے کیس کیلئے نہیں گئے ، ڈی جی نیب سمیت ایک پوراوفدبرطانوی حکومت کی درخواست پر گیا تھا ،این سی اے نے تفصیلات شیئرکرنے کی درخواست کی تھی جوشیئرکی گئی۔انہوںنے کہاکہ این سی اے کی اپنی انکوائری تھی وہ ہمیں بتانے کے پابندنہیں ہیں ،شہبازشریف کیخلاف نیب رپورٹ کو شیئرکرنے کی درخواست کی گئی تھی ،پوری دنیامیں قانون ہے تفتیش میں معلومات شیئرکی جاتی ہیں، شہبازشریف کیخلاف ٹی ٹی، منی لانڈرنگ، اختیارات سے تجاوز کے کیسز ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...