اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید56افراد جاں بحق اور مزیدایک ہزار411 کورونا کیسز سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار411 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار538 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49ہزار49کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 57ہزار928،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار017، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار666، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار516، بلوچستان میں 32 ہزار926، آزاد کشمیر میں 34 ہزار157 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار328 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 637 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، سندھ میں 7 ہزار407، خیبرپختونخوا 5 ہزار547، اسلام ا?باد 924، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مقبول خبریں
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...