لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سر تا پا کرپشن میں لتھڑے (ن)لیگیوں پر پنڈورہ لیکس مایوسی کی بجلی بن کر گری ہے،وزیر اعظم کی آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نارووال کے ارسطو احسن اقبال کو اب چلو بھر پانی لازمی تلاش کرنا چاہیے ،لیگی قیادت وقت سے پہلے دونوں ہاتھ اور ایک ٹانگ اٹھا کر لڈیاں ڈالنے اور الزام لگانے کی عادی ہے،حقیقت کا ادراک ہونے تک رسوائی اور جگ ہنسائی ان کی قسمت میں لکھی جا چکی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عقل کی اندھی اور فہم کی لنگڑی (ن)لیگی قیادت بغض عمران خان میں ایک بار پھر ایکسپوز ہو گئی ہے ،(ن)لیگ نے پانامہ لیکس کے 7 ماہ بعد شدید ملک گیر احتجاج کے بعد تحقیقات شروع کیں،وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے فوری بعد مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے،کرپشن ثابت ہونے پر سب کو سزا دینے کا اعلان عمران خان کی دلیرانہ قیادت کی مثال ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...