سعودی ولی عہد اور فرانس کے وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ امورپر تبادلہ خیال

0
192

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں سے ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے راستوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور اس جانب کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت ، مجلس شوری کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔ملاقات میں سعودی عرب میں فرانس کے سفارت خانے کے قائم مقام ناظم الامور فلپ ریجیس اور فرانس کی وزارت خارجہ کے کئی دیگر ذمے داران بھی شریک تھے۔