لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دینے کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سعد رضوی کو اگر کسی اور مقدمہ میں نظر بند نہیں رکھا گیا تو فوری طور پر رہا کیا جائے، کابینہ کی منظوری کے بغیر ڈپٹی کمشنرز کا نظر بندی کے اختیارات کا اقدام غلط ہے، فیصلہ کے مطابق صوبائی قانون کے تحت نظر بندی ختم ہونے کے بعد وفاقی قانون کے تحت نظر بندی کی جا سکتی ہے، دوسری نظربندی کی وجوہات مختلف ہونے پر نظر بندی کو جائز قرار دیا جاسکتا تھا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست نے نام فورتھ شیڈول میں ڈال رکھا ہے، ریاست فورتھ شیڈول قانون کے تحت نقل و حرکت کو محدود کر سکتی ہے، فیصلے کا آغاز سنگا پور کے سابق سیاست دان کی قانون کی بالا دستی سے متعلق تقریر کے اقبتاس سے کیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...