کابل(این این آئی)طالبان کی داعش کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے، گزشتہ روز ایک آپریشن کے دوران طالبان نے داعش کا ایک ٹھکانہ تباہ کردیا جب کہ کارروائی میں متعدد جنگجوئوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان فورسز نے کابل کے نواحی علاقے خیر خانہ میں داعش کے ٹھکانے پر کارروائی کی تاہم آپریشن کے کتنے افراد مارے گئے اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں طالبان پر متعدد حملے کیے گئے تھے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، طالبان نے ان حملوں کو داعش کی کارروائی قرار دیتے ہوئے تنطیم کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...