نیویارک(این این آئی)سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی چند گھنٹوں کی بندش کے بعد فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ کی ذاتی ملکیت میں 6 بلین ڈالرز سے زیادہ کی کمی آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران اثاثوں میں 6 بلین ڈالرز کی کمی کے بعد مارک زکر برگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے آگئے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک سلائیڈ پر مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 121.6 سے کم دیکھنے میں آئی جس کے پیش نظر مارک زکر برگ بلوم برگ بلینرز انڈیکس میں مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے نچلے درجے 5 پر آگئے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروس پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا رات ساڑھے8 بجے متاثر ہوئی تھیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال ہوگئیں۔فیس بک اور واٹس ایپ نے واضح طور پر ایپلی کیشنز کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ماہرین کی جانب سیمختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...