لاہور(این این آئی) پاکستانی نژاد ویڑول آرٹسٹ لاریب عطا نے ایک اور بڑے بجٹ کی ہالی وڈ فلم میں اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔ لاریب عطا نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی وڈ فلم جیمز بونڈ 007 میں بطور ویڑول آرٹسٹ کام کیا ہے، اس وقت یہ فلم برطانوی اور امریکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔معروف گلوکارعطا اللہ خان عیسی خیلوی کی بیٹی لاریب عطا گزشتہ 10 سالوں سے ہالی وڈ میں بطور ویڑول آرٹسٹ کام کررہی ہیں۔ لاریب عطا جیمز بونڈ 007 سے قبل ہالی وڈ فلم ٹیننٹ اور مشن امپاسیبل فال آؤٹ، ایکس مین اور دیگر فلموں میں بطور ویڑول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔لاریب عطا 2019 میں ویڑول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ میں نام زد ہونے والی واحد پاکستانی ہیں۔ لاریب عطا نے اس کام یابی کو اپنے بھائی سانول عیسی خیلوی کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام یابی کے اس سفر میں میرے بھائی نے والد جیسا کردار ادا کیا۔ بطور پاکستانی ہالی وڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...