ممبئی(این این آئی) منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو20 سال تک سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 27 یہ دفعہ ڈرگز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد آریان خان کا جے جے ہسپتال میں باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ کر ایا گیا جس کے بعد انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر لایا گیا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...