لاہور( این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر جدید سکیورٹی مشینری نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جدید ہینڈ اور ہولڈ بیگجز اسکیننگ مشینیں حاصل کرنے کیلئے خواہشمندکمپنیز، کنسلٹننسی فرمز سے ٹینڈر کی درخواستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔سی اے اے کے مطابق 60 اسکیننگ مشینیوں کے لئے سیفٹی اور سکیورٹی معیار بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور ٹی ایس اے کے مطابق ہونا لازمی ہے۔خواہش مند کمپنیز کو اسکیننگ مشینوں کے ضمن میں بین الاقوامی ایوی ایشن اداروں کے اسٹینڈرڈ ون، ٹو اور تھری پر مبنی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا ، دلچسپی کی حامل کمپنیاں ٹینڈر کی مکمل تفصیلات اور دستاویزات کے ہمراہ درخواستیں جمع کراسکتی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...