لکھنئو(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں عبادت میں مصروف 55سالہ مسلمان کو گولی مارکر شہید کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سریش چند راوت نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کے علاقے چلیہ کے گائوں کولوا میں نامعلوم افراد نے نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مسجد میں موجود 55سالہ مسلمان کو عقب سے گولی مار کر شہید کردیا۔انہوں نے بتایا کہ 55سالہ مسلمان قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھا جب پیچھے سے اسے گولی ماری گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...