لاہور( این این آئی) سینئر اداکار عدنان صدیقی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ان کا مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکااکائونٹ تصدیق شدہ کیوں نہیں ہے؟۔عدنان سال 2015 میں ٹوئٹرفیملی کا حصہ بنے تھے لیکن ان سے قبل یا بعد میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ استعمال کرنے والی بیشتر معروف شخصیات کے برعکس اداکار کا اکائونٹ تاحال تصدیق شدہ نہیں ہے۔ٹوئٹرکے چیف ایگزیکٹوآفیسرجیک ڈورسی کو ٹیگ کرنے والے عدنان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 220 ملین پاکستانی جانتے ہیں کہ میں ایک چھوٹا موٹا اداکار ہوں جو مختلف براعظموں میں کام کرچکا ہے لیکن ابھی بھی تصدیق شدہ اکائونٹ کیلئے معیارپرپورا نہیں اترتا۔اداکار نے اپنا شکوہ مزید پراثربنانے کیلئے پوسٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ طنزیہ اندازمیں کون عدنان بھی لکھا۔تاحال جیک ڈورسی یا تصدیق شدہ بلیو بیج سورس کی جانب سے عدنان صدیقی کیلئے کوئی جواب نہیں آیا لیکن اداکارکے مداحوں کے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ایک فالوور نے پوچھا کہ کیا اداکارنے بیج کے لیے درخواست دی ہے ،دوسرے نے ٹوئٹر کو یاد دلایا کہ چھوٹے اداکار نے ہالی وڈ فلم اے مائٹی ہارٹ اور بالی ووڈ کی فلم مام میں کام کیا ہے جو آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی آخری فلم تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...