سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو ادھار تیل کی سہولت فراہم کریگا ،وزیر توانائی حماد اظہر

0
230

اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو ادھار تیل کی سہولت فراہم کریگا ۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر توانائی نے کہا ک سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سالانہ ایک ارب 20کروڑ ڈالر تیل کی سہولت فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی فنڈ اسٹیٹ بنک کو تین ارب ڈالر بھی فراہم کرے گا،اس سہولت سے ہمارے تجارتی اور فاریکس اکاونٹ پر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کا دبائو کم ْ ہو گا۔