ممبئی (این این آئی) منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو تقریباً ایک ماہ بعد حراست میں رہنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔دو روز قبل ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ضمانت کے طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے آریان کو مزید ایک دن جیل میں رہنا پڑا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی۔تاہم تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی کے وقت آریان نے سفید رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو جیل سے شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے، آریان خان جیل سے سیدھے اپنی رہائش گاہ ‘منت’ پہنچے۔آریان خان کی رہائی کے موقع پر آرتھر روڈ جیل کے ہاہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔شاہ رخ کے بیٹے کی ایک جھلک کو دیکھنے کے لیے اداکار کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر موجود تھی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...