دبئی(این این آئی) فلم فیئر مڈل ایسٹ ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی لیجنڈ اداکار جاوید شیخ اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی و یڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔دبئی میں منعقد ہونے والے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز ایوارڈز نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو پھر سے ایک ساتھ کردیا۔ ایوارڈ تقریب میں پاکستان کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ، ماہرہ خان، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، شہریار منور، سجل علی، احد رضا میر اور عائشہ عمر سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ جب کہ بالی ووڈ سے اداکاراہ راکھی ساونت، نوازالدین صدیقی وغیرہ شریک ہوئے۔اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ جاوید شیخ کے ساتھ راکھی ساونت کی چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے جاوید شیخ کی تعریف کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور انہیں بہترین اداکار قرار دیا۔ جاوید شیخ راکھی ساونت کے اس تبصرے پر خوش نظر آئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے فنکاروں کو راکھی ساونت اتنی پسند آگئی ہے کہ کچھ دن بعد پاکستان کے ڈرامے میں راکھی ساونت دکھائی دے گی۔کسی نے کہا انڈیا والے راکھی ساونت کو اتنا منہ نہیں لگاتے جتنا ہمارے والے لگا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...