ممبئی(این این آئی) بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بالی وڈ کے معروف ستارے اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم ‘سوریا ونشی’ بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہے۔”کب سے ان پیاسے تھیٹرز پر، بلاک بسٹرز کی ایک بوند تک نہیں گری۔ پر، کل سے تھیٹرز پر طوفان آئے گا، سوریا ونشی آئے گا!!!”اس وقت بھارت میں اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم ‘سوریا ونشی’ کے بہت چرچے ہیں اور بڑی اسکرین پر اس کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گے، اس کے علاوہ فلم میں رنویر سنگھ اور اجے دیوگن بھی نظر آئیں گے۔فلم ‘سوریا ونشی’ کو رواں سال 24 مارچ کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب سینیما گھروں کی بندش کی وجہ سے فیصلے کو مؤخر کیا گیا اور اب یہ فلم 5 نومبر کو سینماا گھروںکی زینت بن گئی۔فلم بھارت کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی ریلیز کی جائے گی جس کا پیٹرن ترتیب دے دیا گیا ہے۔ سوریا ونشی بیرون ممالک میں 1300 سے زائد اسکرین پر بیک وقت ریلیز کی جائے گی جن میں شمالی امریکا، یورپ کے کچھ ممالک، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، فرانس، جرمنی اور اسپین شامل ہیں۔ریلیز پیٹرن اور پیش گوئیاں بتاتی ہیں کہ سوریا ونشی بھارت سمیت انٹرنیشنل مارکیٹوں میں اچھا بزنس کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...