لاہور( این این آئی)ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ مجھے فخرہے کہ میں نے اپنے عروج کے دور میں فلم انڈسٹر ی کو خیر باد کہا اورمجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیںہے ،فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے باوجود مجھے کام کرنے کی متعدد بار پیشکش ہوئی لیکن مجھے ایسا کوئی پر کشش کردارنہیں ملا جس کی وجہ سے میرے اندر دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کی کوئی خواہش پیدا ہوتی ۔ ایک انٹرویو میںبابرہ شریف نے کہا کہ ہر کسی کا اپنا ذہن ہوتا ہے لیکن میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو ہیروئن کے کردار کی عمر پوری کرنے کے بعدماں بہن یا کریکٹرکرداربھی ادا کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت اچھے اچھے ہدایتکار تھے لیکن بد قسمتی سے پروڈیوسرزانہیں کسی پراجیکٹ کیلئے اتنا وقت نہیںدیتے تھے جس میں ایک معیاری فلم بنتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ فنکار کو یہ لالچ نہیں ہونا چاہیے کہ ہر پراجیکٹ میں صرف اسی نے کردارنبھاناہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاںپر بہت سے نامورہیرو اورہیروئنز تھیں جنہوںنے پروڈیوسرزاورہدایتکاروںکو انکار نہیں کیا اور دھڑا دھڑ کام کرتے رہے جس سے ان کی اداکاری پر فرق پڑاہے ۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...