لاہور( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میںاوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔ درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر اضافہ کیا گیا جو غیر قانونی ہے ۔ استدعا ہے کہ اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔