ممبئی (این این آئی)منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں تقریبا ایک ماہ جیل میں گزارنے والے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے۔’بولی وڈ ہنگامہ’ نے اپنی خصوصی رپوٹ میں بتایا کہ منشیات رکھنے کے کیس میں ضمانت سے رہا ہونے کے بعد تاحال آریان خان ذہنی اضطراب اور خوف کے ‘سکتے’ میں ہیں۔رپورٹ میں شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیٹے کے خوف میں مبتلا ہونے اور ذہنی مسائل کا شکار ہونے کے بعد اداکار نے اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی تمام فلموں اور اشتہارات کی شوٹنگ منسوخ کرکے بیٹے کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آریان خان کے ذہنی اضطراب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ابتدائی طور پر والدین نے ان کے لیے خصوصی باڈی گارڈ تعینات کرنے کا بھی سوچا تھا مگر اب وہ انہیں اضافی سیکیورٹی دینے کے بجائے خود ان کی نگرانی کریں گے۔اسی حوالے سے ‘ٹائمز آف انڈیا’ نے بتایا کہ جیل سے رہائی کے بعد آریان خان ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور ان پر ایک طرح سے تاحال خوف طاری ہے، جس وجہ سے انہوں نے خود کو محدود کر رکھا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے والے شخص تھے، تاہم اب انہوں نے خود کو کمرے تک محدود کردیا۔رپورٹ کے مطابق آریان خان نے دوستوں سے ملنا چھوڑ دیا جب کہ گھر کے دیگر افراد سے بھی زیادہ میل جول نہیں رکھتے۔کچھ دن قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ آریان خان کی طبیعت ناساز ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی تھی۔آریان خان کو جیل سے رہائی کے بعد رواں ماہ 5 نومبر کو آخری بار عوامی مقام پر اس وقت دیکھا گیا تھا جب کہ انہوں نے نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری بھری تھی
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...