شاہ سلمان نے ممتاز افراد کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دے دی

0
159

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منفردمہارت اور تخصص کے حامل متعدد ممتازافرادکوسعودی شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ منظوری شاہی حکم کی روشنی میں سامنے آئی تاکہ قانون، طب، سائنس، ثقافت، کھیلوں اورتکنیکی شعبوں کے ماہرین کوشہریت دینے کا دروازہ اس طرح کھولاجاسکے کہ جو ملکی ترقی کے پہیے کومہمیز دینے میں معاون ہو اور ملک کے لیے مختلف شعبوں میں سودمند ثابت ہو۔ایجنسی نے مزید کہا کہ ممتاز افراد کو شہریت دینے کا اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے عین مطابق ہے۔اس کا مقصد مختلف شعبوں کے ماہرین اورممتازافراد کیسعودی عرب میں قیام کیماحول کو مضبوط بنانا ہے تاکہ انھیں مملکت میں آنے کے لیے راغب کیا جاسکے اور ان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔