قطر، افغانستان میں امریکہ کے مفادات دیکھے گا،امریکی وزیرخارجہ

0
277

دوحہ(این این آئی )امریکہ نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا اور اب دوحہ نے اپنے شہریوں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے قطر کے ذریعے افغانستان میں انٹرسٹ سیکشن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے کہا کہ مجھے دوبارہ کہنے دیں کہ ہم آپ کی قیادت کے بہت شکرگزار ہیں۔قطر میں امریکہ کی بڑی فوجی بیس ہے جس نے افغانستان سے امریکیوں کے انخلا میں اہم کردار کیا ہے۔ قطر کے ذریعے تقریباً 60 ہزار مغربی ممالک کے شہریوں اور مغرب کے اتحادی افغانوں کا انخلا ہوا۔ قطر نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار کیا جس کے بعد امریکہ نے انخلا کا فیصلہ کیا۔