امریکی صدر کی شی جن پنگ سے 15 نومبر کو ورچوئل ملاقات ہوگی،وائٹ ہائوس

0
229

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن 15 نومبرکو چین کے صدر شی جن پنگ سے ورچوئل ملاقات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہاگیاکہ 15 نومبر کو شام کے وقت صدر جوبائیڈن چین کے صدر سے ورچوئلی ملاقات کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ 9 ستمبر کو دونوں رہنماں کے درمیان ہوئے ٹیلی فونک رابطے کے بعد ایک مرتبہ پھر دونوں صدور امریکا اور چین کے درمیان مسابقت کا ذمہ دارانہ انتظام سے متعلق پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے۔وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما اپنے مشترکہ مفادات کی صورت میں مل کر کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جوبائیڈن امریکی منصوبوں اور ترجیحات واضح کریں گے اور چین کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔