شہباز شریف کاچوہدری سالک حسین کوٹیلی فون ،شجاعت حسین کی طبیعت بارے دریافت کیا

0
215

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کوٹیلی فون کر کے چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بارے دریافت کیا۔ شہباز شریف نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحتیابی اورصحت کاملہ عطا کرے ۔