اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) منگل کو ہوگا ،کابینہ ملکی سیاسی، پارلیمانی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ پی ڈی ایم کی حکومت۔مخالف تحریک کا بھی جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ کا ابتدائی ایجنڈا بھی تیار کرلیا گیا، وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو مہنگائی کے تازہ اعدادو شمار پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کو وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں بارے بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ پی او ایف اینڈ ایچ آئی ٹی بورڈ میں منسٹیریل کوآرڈینشن ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ تربت اورخیبر پختونخوا میں آئی جی ایف سی کی تقرری کی منظوری دے گی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کی ممبر تقرری کی منظوری دے گی،کابینہ حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے متعلق وزارت توانائی کی سفارشات کاجائزہ لے گی،کابینہ احساس راشن رعایت پیکج کریانہ مرچنٹ انسنٹیو بارے بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...