شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی ،3طالبات جاں بحق ،8 زخمی

0
286

شیخوپورہ /لاہور( این این آئی)شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 3طالبات جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،حادثے کے بعد بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے پھاٹک نہ ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیر تک ٹرین کو روکے رکھا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شورکوٹ سے لاہور آنے والی راوی ایکسپریس ٹرین سے ان مینڈ لیول کراسنگ کرتے ہوئے سکول وین سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے تین بچیاںجاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئیں ۔ حادثے میں دو بچیاں موقع پر جاں بحق جبکہ نو زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور بچی دم توڑ گئی ۔حادثے کے بعد بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے پھاٹک نہ ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیر تک ٹرین کو روکے رکھا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق حادثہ جڑانوالا،شیخوپورہ سیکشن پر ہواجوسکول وین ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ترجمان کے مطابق ریلوے ان مینڈ لیول کراسنگ عبور کرنے کے حوالے سے پہلے ہی سیفٹی مہم چلا رہا ہے ۔ تمام تر کوششوں کے باوجود سڑک استعمال کرنے والے ریلوے لائن کراس کرتے وقت احتیاط نہیں کرتے ۔ ترجمان ریلوے نے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔