لاہور( این این آئی )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ عالمی فوڈ سکیورٹی انڈیکس میں مسلم لیگ (ن) کے تین سالہ دور کے مقالے میں تحریک انصاف کے تین سالہ دور میںپاکستان کی رینکنگ میں تین درجے بہتری ہوئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میںحسان خاور نے کہا کہ دنیا بھر کے جریدے، ماہرین اور لیڈران پاکستان کی ترقی اور عوام دوست پالیسیوں کی تائید کر رہی ہے۔ اپوزیشن تعصب کی عینک اتارے تو پتہ چلے اور اسے حقیقت کا علم ہو، آج پی ٹی آئی کی بدولت پاکستان عالمی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سطحی اقدامات سے ہر مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی جس سے وسائل کا ضیاع ہوا اور مسائل جوں کے توں رہے۔ گڈ گورننس مسائل کا نہ ہونا نہیں بلکہ مسائل کے بروقت تدارک کا نام ہے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...