اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے بھارت میں مساجد کی بے حرمتی اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندیاں لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی متعلقہ تنظیموں بھارت کے اندر بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پْرتشدد حملے رکوانے، ان کی سلامتی وتحفظ اور ان کی عبادت گاہوں ومقدس مقامات کی حفاظت و دیکھ بھال یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت کی جانب سے بھارتی ریاست کے اندر مختلف مقامات پر مسلمانوں پر نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندیوں کے نفاذ کی پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اْتر پردیش اور ہریانہ میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں سَنگھ پریوار کی طرف سے مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف نماز کی ادائیگی کے مقامات پر جاری حملوں پر بھی ہمیں شدید تشویش لاحق ہے۔ انہںنے کہاکہ مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے ایک اور قابل مذمت واقعہ میں انتہائ پسند ہندو گروہوں کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے مقامات پر گائے کا گوبر پھینکنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔عالمی برادری کی جانب سے تشویش کے اظہار کے باوجود تری پورہ میں مسلمانوں، اْن کی عبادت گاہوں، گھروں اور کاروباری مقامات پر قابل مذمت حملوں کا سلسلہ جاری ہے انہوںنے کہاکہ بی جے پی جن ریاستوں میں برسراقتدار ہے، وہاں سینکڑوں افراد کو ‘غیرقانونی سرگرمیاں (امتناع) ایکٹ’ جیسے سیاہ قانون کے تحت گرفتار کیاگیا ہے جن میں نامور وکلاء اور صحافی بھی شامل ہیں یہ وہ افراد ہیں جو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم انداز میں خلاف ورزیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انتہاء پسند ‘بی جے پی’ اور اس سے منسلکہ ‘بَجرنگ دَل’، ‘وِشوا ہندو پریشد’ اور ‘مہاراشٹرا ناونِرمن سینا’ جیسے جتھوں کے کارکن ریاست مہاراشٹرا میں مسلمانوں کی دْکانوں، مساجد اور مزارات پر پْرتشدد حملے کررہے ہیں۔ پاکستان عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی متعلقہ تنظیموں، انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیتا ہے کہ بھارت کے اندر بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پْرتشدد حملے رکوانے، ان کی سلامتی وتحفظ اور ان کی عبادت گاہوں ومقدس مقامات کی حفاظت و دیکھ بھال یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...