ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں، عامر لیاقت

0
207

اسلام آباد(این این آئی)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔