سوشل میڈیا پر پگڑیاںاچھالنے ،افواہیں پھیلانے کا رجحان انتہائی غلط ہے ‘حمیر اارشد

0
187

لاہور( این این آئی)معروف گلوکارہ حمیرا ارشدنے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کامنفی استعمال نہیں ہونا چاہیے بلکہ تھوڑی سے سنجیدگی دکھا کر اس کا مثبت استعمال کر کے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، سوشل میڈیا پر دوسروں کی پگڑیاںاچھالنے اورافواہیں پھیلانے کا رجحان انتہائی غلط ہے اس کے تدارک کے لئے کسی ادارے کاباضابطہ قیام عمل میں آنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں حمیرا ارشدنے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اس حوالے سے کام کر رہا ہے لیکن اس کی اتنی استعداد نہیں ہے ۔اس کیلئے حکومت کو الگ سے محکمہ قائم کرنا چاہیے اوراس میں آئی ٹی کی تعلیم پڑھنے والے نوجوانوںکو روزگاردیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ ایک انقلاب کا نام ہے لیکن بد قسمتی سے ہم اس سے استفادہ نہیں کر سکے ،کچھ لوگوں نے اسے منفی استعمال کا ذریعہ بنا لیا ہے ،لوگوںکی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں اور بے بنیاد افواہوںکا طوفان برپا کیا جاتا ہے۔