ملکہ ترنم نورجہاں، مہدی حسن جیسے گلوکاروں کیساتھ طبلہ بجانے کاموقع ملنا اعزاز ہے’ساحر علی بگا

0
228

لاہور( این این آئی)نامورگلوکارومیوزک ڈائریکٹر ساحرعلی بگانے کہا ہے کہ میرابڑا اعزازاورخوش قسمتی ہے کہ مجھے ملکہ ترنم نورجہاںاور مہدی حسن جیسے لیجنڈگلوکاروں کے ساتھ طبلہ بجانے کاموقع ملااوریہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوںنے کہا کہ مجھے بچپن سے موسیقی کا جنون کی حد تک شوق تھا جووقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتا رہا ۔ میں نے لیجنڈ گلوکاروں مہدی حسن اورنورجہاںکے گانوں کے میوزک میںطلبہبجایا جو مجھ جیسی نا چیز کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ایک موقع پر کسی نے مجھے مشورہ دیا کہ میں کمپوزیشن کی طر ف آئوں اور میں کوشش کرکے اس طرف آ گیا ہے اورخداکی ذات نے مجھے بے پناہ کامیابیاںدیں اوریہ سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہے۔