سوشل میڈیا صارفین کامارننگ شو کی میزبان ندا یاسر پر پابندی لگانے کا مطالبہ

0
181

کراچی (این این آئی)اداکارہ، پروڈیوسر اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اکثر اپنے مارننگ شوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن اس بار تو لوگ اتنے زیادہ برہم ہیں کہ ندا پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں ساس بہو کے جھگڑوں سے متعلق مواد پیش کیا گیا اور ندا نے اپنے شو میں اصل زندگی کی ساس اور بہو کو مدعو کیا جس میں دونوں ا?ن اسکرین ایک دوسرے سے اپنے اختلافات پر بات کرتی نظر آئیں۔شو کے دوران ساس، بہو سے متعلق اپنی ڈیمانڈز بتاتی رہی اور اپنی بہو کو پڑھی لکھی ہونے کے باوجود اسے نیچا دکھاتی ہوئی نظر آئی۔ سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے شو کی یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سخت غصے میں آگئے اور ندا کے شو میں دکھائے جانے والے مواد پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ایک خاتون نے شو کا کلپ ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے لکھا کیوں ندا یاسر کیوں؟ اس شو میں ایک ساس کی رجعت پسندانہ (دقیانوسی) سوچ پیش کی گئی ہے جو ایک پڑھی لکھی بہو تو چاہتی تھی لیکن اسے کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اور جب بھی گھریلو کاموں کی بات آتی ہے تو اسے اپنی بہو ”پھوہڑ” نظر آتی ہے۔عالیہ نامی خاتون نے ٹوئٹر پر مارننگ شو پیش کرنے والے چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ ندا یاسر اور ان کے بے تکے مارننگ شوز پر پابندی لگائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شوز میں دکھائے جانے والے مواد کو معاشرے کے لیے زہریلا قرار دیا۔دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ندا یاسر اور ان کے مارننگ شوز پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔