محکمہ ریلوے کے دعوئوں کے باوجود مسافر ٹرینوں کی آمداورروانگی کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا

0
280

لاہور( این این آئی) محکمہ ریلوے کے دعوئوں کے باوجود مسافر ٹرینوں کی آمداورروانگی کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا،مسافرٹرینیں گھنٹوںتاخیرکا شکارہونے سے ہزاروں مسافرانتظار کی سولی پر لٹکے ریلوے انتظامیہ کو کوستے رہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے ، کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 4گھنٹے ،کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے ،لاہور آکر پشاور جانے والی خیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ ،کراچی سے لاہور آنے والی فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ڈیڑھ گھنٹہ ،لاہورسے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،قراقرم 1گھنٹہ ،راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس 1 گھنٹہ ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے جبکہ لاہور آکر اسلام آباد جانے والی گرین لائن ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکاررہی۔