لاہور( این این آئی)جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات میں 234 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے آئی ٹی برآمدات کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ کی شرح نمو 39.26فیصد رہی۔برآمدات کا حجم 830 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 596 ملین ڈالرز تھا جو نیٹ ایکسپورٹ 75.9فیصد کے ساتھ 630 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 70.97فیصد کے ساتھ یہ حجم 423 ملین ڈالرز تھا۔وفاقی وزیرامین الحق نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل ریکارڈ اضافے پر آئی ٹی کمپنیاں مبارکباد کی مستحق ہیں ،دسمبر 2022 تک انشا اللہ آئی ٹی ایکسپورٹ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا ہدف بھی عبور کرلیں گی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...