واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامی پالیسی کی طاقت یا کمزوری کی حقیقت اس کے لبنان سے متعلق موقف سے ظاہر ہوتی ہے۔اس حوالے سیڈیموکریٹس کی 10 ماہ بعد رابطہ کیا جاتا ہے توامریکی انتظامیہ کے عہدیداروں کی طرف سے لبنان کے حوالے سے موقف سے امریکی پالیسی کا اندازہ ہوتا ہے۔امریکی حکومتی ذرائع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حزب اللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو لبنان میں بدامنی پھیلاتی ہے۔ حزب اللہ کی ایران کی طرف داری لبنان کا دفاع نہیں۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بیروت بندرگاہ کے دھماکے کی تحقیقات میں حزب اللہ کی رکاوٹ اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ وہ لبنان کی خیر خواہ نہیں۔تاہم امریکی ذرائع لبنان کی سیاسی شخصیات کے بارے میں بات کرنے کو ترجیح نہیں دیتے لیکن یہ بات قابل توجہ ہے کہ انہوں نے برسوں سے حکومت اور ریاستی اداروں کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دی تھی اور وہ لبنان کے صدر میشل عون کی شخصیت پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ وہ اس کے سیاسی رجحان کی پابندی کے بارے میں زیادہ بات کر رہے ہیں جس کی وہ برسوں سے قیادت کرتے رہے ہیں۔یہی بات مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامہ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ امریکی اس وقت ان کے بارے میں بات کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ برسوں پہلے مالیاتی اور بینکنگ نظام کے انتظام کے حوالے سے اور حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کے نفاذ میں ان کے تعاون کی وجہ سے وہ امریکی انتظامیہ کی آنکھوں کا تارہ تھے۔جہاں تک اس شخص کے بارے میں سوال ہے جس نے رکن پارلیمنٹ جمیل السید کی مدد کی۔ جس پر ہفتہ قبل امریکی وزارت خزانہ نے یہ کہہ کر پابندی عائد کی تھی کہ اس نے ایک اہم حکومتی شخصیت کی مدد سے لبنان سے 120 ملین امریکی ڈالر اسمگل کیے تو امریکی حکومت نے اس کا نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔امریکا مستقبل میں اس پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے کیونکہ اس نے پارلیمنٹ کے ایک رکن کے ساتھ رقوم کی اسمگلنگ کی سازش کی تھی اور یہ شخصیت لبنان بنک کا گورنر ہو سکتا ہے جو اس قسم کے عمل میں سہولت فراہم کر سکتا ہے
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...