ریاض(این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان کردیا ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیر قرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ غیرمنظور شدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرہ سے قبل تین دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے لازم ہیکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسینیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔دوسری جانب سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو کسی بھی ملک سے براہ راست لانے کی اجازت دے دی۔سعودی محکمہ ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو حکومت کے اس بڑے اقدام کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...