بیجنگ (این این آئی) چینی صدر شی جن پنگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کو ایک ارب ویکسین دینے کا اعلان کردیا۔چین 60 کروڑ ویکسین براہ راست فراہم کرے گا، 40 کروڑ ویکسین دیگر ذرائع سے دی جائیں گی۔ دنیا بھر میں اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سپین میں اومی کرون ویرئینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جبکہ نیدر لینڈز میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 14 اور ہانگ کانگ میں تین ہو گئی۔ ہانگ کانگ میں تینوں متاثرہ افراد افریقی ممالک کا سفر کرکے آئے تھے۔ برطانیہ میں اومی کرون کی روک تھام کے لیے 39 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا کی نئی قسم سے متعلق آگاہ کرنے پر افریقی ممالک کو سزا نہیں ملنی چاہیے، افریقہ میں غیر اخلاقی حد تک کورونا ویکسین کی کم فراہمی کی ذمہ دار ی وہاں کے عوام پر عائد نہیں ہوتی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...